۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا حسن

حوزہ/ افغانستان کی نئی حکومتی قیادت ایسے سانحات کا سخت نوٹس لیکر وہاں مذہبی اور مسلکی اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت اسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے صوبہ قندوز کی ایک شیعہ مسجد شریف میں خون آشام بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں جان بحق ہوئے درجنوں نمازیوں کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا اور سینکڑوں زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا کی۔

آغا حسن نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد جنگ سے تباہ حال ملک میں کئی قوتوں کے درمیان ایک نئی سیاسی کشمکش کا آغا ز ہو چکا ہے مایوس قوتیں وہاں خون خوار تکفیری دہشت گردوں کو منظم و متحرک کر رہے ہے مذکورہ سانحہ کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔

آغا صاحب نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی نئی حکومتی قیادت ایسے سانحات کا سخت نوٹس لیکر وہاں مذہبی اور مسلکی اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .